بیت المقدس ۔ مرکزاطلاعات فلسطین
یمن کی مسلح افواج نے آج صبح ایک میزائل سے تل ابیب پر بمباری کی۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ ایک راکٹ یمن سے وسطی اسرائیل کی طرف داغا گیا۔
ایک ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک اسرائیلی خاتون سائرن سے بچتے ہوئے 5 میٹر گہرے کنویں میں گر گئی۔
چینل 12 نے اطلاع دی ہے کہ یمن سے فائر کیے گئے راکٹ کے نتیجے میں سائرن بجنے کے بعد پناہ گاہوں کی طرف جاتے ہوئے دو آباد کار زخمی ہو گئے۔
آج صبح انصار اللہ نے اعلان کیا کہ انہوں نے امریکی طیارہ بردار بحری جہاز ٹرومین کو 4 گھنٹے کے دوران تین بارحملوں سے نشانہ بنایا۔
حوثی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا کہ مسلح افواج نے بحیرہ احمر میں امریکی طیارہ بردار بحری بیڑے کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا۔ یمنی افواج نے امریکی بحری بیڑے کو یمن کے خلاف امریکی جارحیت کے رد عمل میں نشانہ بنایا۔