مقبوضہ بیت المقدس ۔ مرکزاطلاعات فلسطین
فلسطین بھر میں آج عیدالفطر پورے مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ آج صبح ہزاروں فلسطینی اسرائیلی پابندیوں کے باوجود عید کی نماز کے لیے مسجد اقصیٰ پہنچنے میں کامیاب رہے۔
مسجد اقصیٰ میں جمع ہونے والے فلسطینی نمازیوں کے ہجوم نے عید الفطر کی خوشی میں "اللہ اکبر” کا نعرہ لگایا۔ اس موقعے پر مسجد اقصیٰ کے امام نے عید کی.
کے اجتماع سے خطاب میں فلسطینی عوام سے غزہ کے اپنے مظلوم بہن بھائیوں کو یاد رکھنے اور ان کے دکھوں کا مداوا کرنے کی کوششوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے پر زور دیا۔
مسجد اقصیٰ میں عید کی نماز کے لیے ہزاروں فلسطینیوں نے قبلہ اول کی طرف سفر شروع کیا۔ تاہم قابض صہیونی فوج نے نام نہاد سکیورٹی کی آڑ میں جگہ جگہ راستوں کی ناکہ بندی کررکھی تھی جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں فلسطینی ناکوں پر تلاشی کے صبرآزما مراحل میں تاخیر کی وجہ سے بروقت مسجد اقصیٰ میں نہ پہنچ سکے۔
.
