پنج شنبه 01/می/2025

غزہ لہو لہو، عید پر بچوں کا بے رحمانہ قتل عام، صہیونی وحشینیوں انتقام کی آگ عید پر بھی ٹھنڈی نہ ہوسکی

اتوار 30-مارچ-2025

غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین

قابض اسرائیلی درندہ صفت فوج کی جانب سے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کی ہوس مسلمانوں کے عید کے روز بھی کم نہ ہوسکی۔ اطلاعات کے مطابق آج اتوار عیدالفطر کے روز صہیونی فوج نے فلسطینی بے گھر شہریوں کے خیموں اور گھروں پر بمباری کی۔ قابض فوج نے غزہ کی پٹی پر تیرہویں روز بھی اپنی نئی جارحیت جاری رکھی، مزید چھاپے مارے، قتل و غارت اور نسل کشی کےوحشیانہ جرائم کا ارتکاب کیا۔

آج صبح سویرے پانچ فلسطینی بچوں سمیت آٹھ فلسطینی شہید ہو گئے۔ جنوبی غزہ کی پٹی میں خان یونس کے مشرق میں واقع بنی سہیلہ میں قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے ایک مکان اور ایک خیمے پر بمباری کی جس میں بے گھر افراد پناہ لیے ہوئے تھے۔

غزہ کے شمال میں الجرن کے علاقے میں قابض فوج کی جانب سے ایک گھر پر بمباری سے ایک اور شہید ہوا۔
قابض فوج نے جنوبی غزہ کی پٹی میں خان یونس کے مشرق میں عبسان الکبیرہ قصبے پر بھی گولہ باری کی۔

کل ہفتے کی صبح سے لے کر اب تک کئی علاقوں میں اسرائیلی فضائی حملوں اور توپ خانے کی گولہ باری کے نتیجے میں 24 شہری شہید ہو چکے ہیں۔

قابض صہیونی فوج نے تقریبات دو ماہ کی عارضی جنگ بندی کے بعد 18 مارچ سے غزہ پر ایک بار پھر جنگ مسلط کردی تھی جس میں 2,054 فلسطینی اور 921 شہید ہوچکے ہیں۔7 اکتوبر کو جنگ کے آغاز سے اب تک50,277 فلسطینی شہید اور 114,095 زخمی ہوئے ہیں۔

اتوار کی صبح غزہ کے شمال میں جبالیہ کے علاقے الجورن میں مقبل خاندان کے گھر پر قابض اسرائیلی فوج کی بمباری سے دو شہری شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔

مقامی ذرائع نے اطلاع دی کہ ایک فلسطینی نوجوان 38 سالہ احمد العاف آج صبح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ وہ اس سے قبل تفاح کالونی میں اپنی گاڑی پراسرائیلی بمباری میں زخمی ہوگیا تھا۔

خان یونس کے جنوب میں ایک خیمے پر اسرائیلی بمباری میں ایک ہی خاندان کے چار شہری شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ شہید ہونے والوں میں علاء عبدالحامد القاضی، محمد راشد القاضی، نور شفیق القاضی اور عبدالرحمن شفیق القاضی شامل ہیں۔

مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے خان یونس کے جنوب میں قزان ابو رشوان میں قابض فوج کی جانب سے بے گھر افراد کے ایک خیمے پر بمباری کے نتیجے میں آج صبح چار شہری زخمی ہوگئے جنہیں ناصر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ غزہ شہر کے مشرق میں التفاح محلے میں الشاف کے علاقے پر تین اسرائیلی ڈرون حملوں کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوئے جنہیں المعمدانی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی