چهارشنبه 30/آوریل/2025

طوباس: اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی فلسطینی نوجوان دم توڑ گیا

اتوار 30-مارچ-2025

طوباس – مرکزاطلاعات فلسطین

ہفتے کی شام کو مغربی کنارے میں طوباس گورنری کے جنوب میں واقع قصبے تمون میں اسرائیلی قابض فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک نوجوان دم توڑ گیا۔

وزارت صحت نے کہا کہ اسے باضابطہ طور پر نوجوان احمد قاسم بنی عودہ جس کی عمر 22 سال تھی کی شہادت کی اطلاع دی گئی جو طوباس کے جنوب میں واقع قصبے تمون میں قابض فوج کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا تھا۔ قابض فوج ابھی تک اس کی لاش قبضے میں لیے ہوئے ہے۔

اس سے قابض قبل اسرائیلی فوج نے جھڑپوں کے درمیان طوباس کے جنوب مشرق میں واقع تمون قصبے پر چھاپے کے دوران ایک گھر کو گھیرے میں لے لیا۔

قابض اسرائیلی فوج نے عطوف فوجی چوکی سے تمون قصبے پر دھاوا بول دیا، ایک گھر کو گھیرے میں لے لیا۔ ایک بلڈوزر سمیت اضافی فوجی کمک شہر میں بھیج دی۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے بھاری گولہ باری کی آواز کے درمیان قصبے میں محصور مکان پر "اینرجا” گولہ فائر کیا۔

ادھر قابض اسرائیلی فوج نے طوباس کے شمال میں واقع قصبے عقبہ سے ایک اور نوجوان کو گرفتار کر لیا۔

فلسطینی کلب برائے اسیران نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج نے مصطفی جلال ابو عر کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ رام اللہ کے شمال میں واقع عین سینیہ فوجی چوکی سے گزر رہے تھے۔

مختصر لنک:

کاپی