چهارشنبه 30/آوریل/2025

یہودی بلوائیوں کا فلسطینی سکول پر حملہ، بچوں پر تشدد، الخلیل میں غنڈہ گردی

اتوار 30-مارچ-2025

الخلیل ۔ مرکزاطلاعات فلسطین

غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل کے علاقے مسافر یطا میں فلسطینیوں کے خلاف یہودی آباد کاروں کے حملوں میں اضافہ جاری ہے۔ ہفتے کو الخلیل میں یہودی آباد کاروں کی ٹولیوں نے قابض فوج کی فول پروف سکیورٹی میں فلسطینی شہریوں کی املاک پر حملے کیے۔

اسرائیلی فوجیوں کے مسافر یطا پر دھاوا بولنے کے چند گھنٹے بعد آباد کاروں نے علاقے کے واقع گاؤں جانیہ میں سکول پر دھاوا بول دیا، اس کے قیمتی سامان کی توڑ پھوڑ کی اور سکول میں تباہی مچائی۔

قبل ازیں قابض فوج کی ایک بڑی فورس نے فوجی وردیوں میں ملبوس آباد کاروں کے ہمراہ مسفر یطا میں خربہ جنبہ پر دھاوا بولا، تمام گھروں اور غاروں پر چھاپہ مارا اور شہریوں کی املاک کے خلاف وسیع پیمانے پر توڑ پھوڑ کی کارروائیاں کیں۔

چھاپے کے دوران قابض فورسز نے گھروں کے اندر موجود فرنیچر اور سامان کی توڑ پھوڑ کی۔ مانیٹرنگ کرنے والے کیمروں کو تباہ کردیا اور شہریوں علی محمد الجبارین اور عیسیٰ یونس ابو ارم کی دو گاڑیوں کو کافی نقصان پہنچایا۔

قابض فورسز نے دیہاتیوں کو چھاپہ مارنے اور ان کے ساتھ بدسلوکی کرنے کی دھمکی بھی دی اور انہیں علاقے سے نقل مکانی کی وارننگ بھی جاری کی۔

یہ بات ایک دن کے بعد ہوئی ہے جب آباد کاروں نے ایک فلسطینی اور اس کے بیٹے پر اس وقت حملہ کیا جب وہ گاؤں کے مضافات میں بھیڑیں چرا رہے تھے ۔ آباد کاروں نے انہیں شدید زخمی کر دیا۔

مختصر لنک:

کاپی