غزہ – مرکز اطلاعات فلسطین
قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر اپنی نئی جارحیت کو بارہویں روز بھی جاری رکھا۔ اس نے مزید چھاپے مارے، قتل و غارت اور نسل کشی میں وحشیانہ اضافہ ہوا۔
غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع خان یونس میں فلسطینیوں کے ایک گروپ کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں پانچ شہری شہید اور دیگر زخمی ہوگئے۔
خان یونس کے جنوب میں قزان النجار میں بے گھر افراد کے خیمہ خانے اسرائیلی بمباری میں دو شہری شہید اور دیگر زخمی ہوئے۔
طبی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ہفتے کی صبح سے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 22 شہری شہید اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔
ہفتے کی صبح اسرائیلی جنگی طیاروں نے شمالی غزہ کی پٹی پر فضائی حملہ کیا، مشرقی خان یونس اور جنوبی غزہ شہر کے زیتون محلے پر گولہ باری کی۔
قابض فوج نے رفح کے مغرب میں مکانات کو اڑانے کے لیے بم دھماکئے گئے۔
خان یونس کے شمال میں واقع قصبے القرارہ میں ایک گھر پر اسرائیلی بمباری سے ایک شہری شہید اور سات زخمی ہو گئے۔