چهارشنبه 30/آوریل/2025

قابض اسرائیلی فوج کی لبنان کے خیام قصبے پر آتش گیر بموں سے بمباری،بیروت کو دھمکیاں

جمعہ 28-مارچ-2025

بیروت – مرکز اطلاعات فلسطین

آج جمعہ کو قابض اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے قصبے خیام پر آتش گیر بموں سے بمباری کی۔ یہ بمباری ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے جب دوسری جانب قابض فوج نے دارالحکومت بیروت پر بمباری کی دھمکی دی ہے۔

میڈیا ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیل نے جنوبی لبنان کے قصبے کفار سر کے مضافات اور جنوبی لبنان میں یحمور قصبے کے مضافات میں توپ خانے سے گولہ باری کی۔

قابض اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے لبنان سے کریات شمونہ اور اس کے گردونواح کی طرف دو راکٹ داغے جانے کا پتہ لگایا ہے۔

اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے بیروت کو بمباری کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ "اگر کریات شمونہ اور الجلیل کے باشندے امن سے لطف اندوز نہیں ہوئے تو بیروت میں امن نہیں ہو گا”۔

کاٹز اس لبنانی مزاحمتی فورسز پر جنگ بندی کی خلا ورزی کا الزام عاید کرتا ہے مگر وہ یہ بات بھول جاتا ہے کہ فوج نے لبنان میں ہونے والے سیز فائر معاہدے کی سینکڑوں بار خلاف ورزی کی ہے۔

قابض اسرائیل جنگ بندی کی صریح خلاف ورزی کرتے ہوئے جنوبی لبنان کے دیہاتوں اور قصبوں پر روزانہ حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔

قبل ازیں لبنان کی وزارت صحت نے کہا تھا کہ جمعرات کو جنوب میں دو قصبوں پر اسرائیلی فضائی حملوں میں پانچ افراد شہید ہوئے تھے۔

مختصر لنک:

کاپی