چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ کے لیے سپورٹ کمیٹی کو معاہدے کے تحت فعال کیا جائے:حماس

جمعہ 28-مارچ-2025

غزہ ۔ مرکزاطلاعات فلسطین

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے ایک سرکردہ ذریعے نے کہا ہے کہ جماعت نے معاہدے کے تحت غزہ کے لیے قائم کردہ کمیونٹی سپورٹ کمیٹی کو فعال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

حماس کے ایک ذریعےنے جمعرات کو العربی ٹی وی کو ایک بیان میں مزید کہا کہ جماعت نے الدعلیس کی قاتلانہ حملے کی شہادت کے بعد کمیٹی کے لیے کسی اور عہدیدار کی تقرری عمل میں نہ لانے کا فیصلہ کیا ہے‘۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ حکومتی امور کو اب صرف ضروری خدمات کی پیروی کرنے کا انتظام کیا جا رہا ہے تاکہ جنگ کے درمیان خلاء سے بچا جا سکے۔

اسرائیل نے اس ہفتے غزہ میں تباہی کی جنگ دوبارہ شروع ہونے کے بعد الدعلیس کو ان کے خیمے پر حملے میں شہید کردیا تھا۔

خیال ہے کہ18 مارچ برہ وز منگل کی صبح قابض اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ پر ایک زبردست حملہ کیا۔ پٹی میں اپنی تباہی کی جنگ دوبارہ شروع کی۔ اس دن کئی علاقوں پر بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 429 فلسطینی شہید اور 440 سے زائد زخمی ہوئے جن میں شدید زخمی بھی تھے۔

مکمل امریکی حمایت کے ساتھ اسرائیلی قابض فوج 7 اکتوبر 2023 سے غزہ کی پٹی پر نسل کشی کی جنگ مسلط کیے ہوئے۔ اس جنگ کے نتیجے میں 165,000 سے زیادہ فلسطینی شہید اور زخمی ہو چکے ہیں، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں اور 10,000 سے زیادہ لاپتہ ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی