چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ میں ورلڈ سینٹرل کچن کے عملے کا ایک رکن اسرائیلی بمباری میں شہید

جمعہ 28-مارچ-2025

غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین

سینٹر ورلڈ سینٹرل کچن جو ایک غیر منافع بخش، غیر سرکاری تنظیم ہےجو بحرانوں سے متاثرہ افراد میں کھانا تقسیم کرتی ہے نے کہا کہ اس کا ایک رضاکار غزہ کی پٹی میں براہ راست اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں شہید اور چھ رضا کار زخمی ہوگئے۔

جمعرات کو جاری کردہ ایک بیان میں ورلڈ کچن نے قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے اپنے رضاکاروں کو اس کے ایک کچن کے قریب اس وقت نشانہ بنانے کی مذمت کی جب وہ غزہ کی پٹی میں بے گھر افراد میں کھانا تقسیم کر رہے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ "ہمارے دل آج بوجھل ہیں ۔ ہم غزہ میں اپنے ایک رضاکار کی شہادت پر سوگ منا رہے ہیں۔ہمارے ایک کچن کے قریب کھانے کی تقسیم کے دوران اسرائیلی حملوں کی وجہ سے ایک رضاکار "افسوسناک” طور پر شہید اور چھ دیگر زخمی ہوئے۔

یکم دسمبر 2024ء کو ایک اسرائیلی فضائی حملے میں اس کے عملے کے تین ارکان کے جاں بحق ہوگئے تھے۔ اس کے بعد تنظیم نے غزہ میں اپنی کارروائیاں معطل کر دی تھیں۔ اس سے چند ماہ قبل یکم اپریل 2024 کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی قافلے کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی فضائی حملوں میں ورلڈ سینٹرل کچن کے سات ملازمین ہلاک ہو گئے تھے، جن میں برطانیہ اور امریکہ کے رضا کار شامل تھے۔

خیال ہے کہ18 مارچ برہ وز منگل کی صبح قابض اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ پر ایک زبردست حملہ کیا۔ پٹی میں اپنی تباہی کی جنگ دوبارہ شروع کی۔ اس دن کئی علاقوں پر بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 429 فلسطینی شہید اور 440 سے زائد زخمی ہوئے جن میں شدید زخمی بھی تھے۔

مکمل امریکی حمایت کے ساتھ اسرائیلی قابض فوج 7 اکتوبر 2023 سے غزہ کی پٹی پر نسل کشی کی جنگ مسلط کیے ہوئے۔ اس جنگ کے نتیجے میں 165,000 سے زیادہ فلسطینی شہید اور زخمی ہو چکے ہیں، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں اور 10,000 سے زیادہ لاپتہ ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی