بیروت – مرکزاطلاعات فلسطین
لبنان کے جنوبی علاقے براشیت ٹاؤن میں جمعرات کی شام قابض اسرائیلی ڈرون حملے میں دو لبنانی شہری شہید ہو گئے۔
لبنان کی وزارت صحت نے براشیت قصبے پر دشمن کے حملے کے نتیجے میں دو شہریوں کی شہادت کا اعلان کیا ہے۔
جمعرات کی صبح جب قابض فوج نے جنوبی لبنان کے ضلع صورت اور یحمور قصبے میں دو گاڑیوں پر بمباری کی جس سے چار افراد شہید اور متعدد دیگر زخمی ہوئے۔
العر بی الجدید ٹی نے 27 مارچ 2025 ءکو ایک کار کو اسرائیلی حملے کی ویڈیو نشر کی ہے جس میں اسرائیلی فوج نے تیمار کے علاقے میں حالیہ دنوں میں چار حزب اللہ کے چار ارکان کو قتل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
لبنان کے تازہ ترین سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 27 نومبر 2024ء کو نافذ ہونے والے جنگ بندی کے معاہدے کے باوجود، قابض ریاست نے 1,263 خلاف ورزیاں کیں، جس میں کم از کم 100 شہید اور 331 زخمی ہوئے۔