چهارشنبه 30/آوریل/2025

قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کےپانچ قیدی کرم ابو سالم کراسنگ سے رہا کردیے

جمعہ 28-مارچ-2025

غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین

قابض اسرائیلی حکام نے جمعرات کی شام غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے پانچ قیدیوں کو رہا کر دیا۔ انہیں کئی ماہ اور ہفتوں تک زمینی حملے اور پٹی میں دراندازی کے دوران حراست میں رکھا گیا تھا۔

میڈیا ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج نے غزہ سے تعلق رکھنے والے پانچ قیدیوں کو رہا کیا۔انہیں جنوبی غزہ کی پٹی میں کارم ابو سالم کراسنگ کے ذریعے رہا کیا گیا، اور انہیں خان یونس کے مشرق میں واقع یورپی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

رہا ہونے والے قیدیوں میں ایمن جہاد عودہ افانہ، نسیم نعیم یوسف الشناوی، احمد ابراہیم الجبالی، احمد محمود جابر اور ہانی یونس محمود البریم شامل ہیں۔

قیدیوں کے امور اور سابق قیدیوں کے کمیشن کے سربراہ قدورہ فارس کے بیانات کے مطابق قابض فوج نے غزہ کی پٹی کے تقریباً 2500 قیدیوں کو قید کر رکھا ہے۔ ان قیدیوں کو سدے تیمان، انٹوٹ، عوفر ملٹری جیل اورالنقب جیلوں میں رکھا گیا ہے۔

قابض فوج ان کے خلاف جبری گمشدگی اور فاقہ کشی کے جرم پر عمل پیرا ہے۔ انہیں مختلف طریقوں سے ذلیل کرتا ہے، ان کی مسلسل توہین کرتا ہے، انہیں ڈرانے دھمکانے کے علاوہ ان کی عزت کو پامال کرنے اور ان کی تذلیل کی کی جاتی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی