چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ پر قابض فوج کی جارحیت میں 24 گھنٹوں کے دوران 25 فلسطینی شہید، 83 زخمی

جمعرات 27-مارچ-2025

غزہ ۔ مرکزاطلاعات فلسطین

فلسطینی وزارت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 18 مارچ 2025 سے اب تک جاری اسرائیلی دہشت گردی میں غزہ میں 855 تک فلسطینی شہید اور 1,869زخمی ہوچکے ہیں۔

وزارت صحت نے تصدیق کی کہ 7 اکتوبر 2023 ءسے اب تک اسرائیلی جارحیت سےشہید ہونے والوں کی تعداد 50,208 ہوچکی ہے جب کہ 113,910 زخمی ہو چکے ہیں۔ متعدد متاثرین اب بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہیں، جہاں ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک پہنچنے سے قاصر ہے”۔

مختصر لنک:

کاپی