مقبوضہ بیت المقدس ۔ مرکزاطلاعات فلسطین
مسجد اقصیٰ کے مبلغ اور ممتاز عالم دین الشیخ عکرمہ صبری نے فلسطینی عوام سے لیلۃ القدر کے موقعے پرمسجد کا سفر کرنے کی اپیل کی ہے۔ خیال رہے کہ فلسطین میں لیلۃ القدر کل بدھ کے غروب آفتاب سے شروع ہو کر جمعرات کی صبح تک ہوگی۔
رمضان المبارک کے آخری عشرہ کی آمد کے ساتھ ہی قابض ریاست نے بیت المقدس میں خاص طور پر مسجد اقصیٰ کے ارد گرد نمازیوں پر پابندیوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
اس موقعے پر الشیخ عکرمہ صبری نے فلسطینی مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ قبلہ اول کے دفاع کے لیے موثر اقدامات کریں اور اپنا زیادہ سےزیادہ وقت قبلہ اول کے دفاع کے لیے دیں۔