غزہ ۔ مرکزا طلاعات فلسطین
اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ ال قسام بریگیڈز نے پیر کی شام کو مزاحمت کے ہاتھوں قید دو اسرائیلی قیدیوں کا ایک ویڈیو کلپ نشر کیا۔ دونوں اسرائیلی قیدیوں نے اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں اپنے مصائب اور جنگ بندی معاہدے سے پہلے اور بعد میں درپیش مشکل حالات کے بارے میں بات کی۔
القسام کی جانب سے شائع کی گئی ویڈیو میں دونوں قیدیوں نے تصدیق کی ہے کہ حماس نے انہیں بولنے کے لیے باہر آنے کے لیے نہیں کہا تھا، بلکہ یہ ان کی ذاتی تکلیف کا اظہار کرنے کے لیے ایک مخلصانہ درخواست تھی۔ انہوں نے مزید کہاکہ "ہم نے اس بات کا اظہار کرنے کے لیے باہر آنے کی التجا کی کہ ہم پر کیا گزررہی ہے۔ مجھے امید ہے کہ آپ ہماری آوازیں سنیں گے”۔
چوبیس مارچ 2025ء کو جاری ویڈیو میں اسرائیلی قیدیوں نے وضاحت کی کہ جنگ بندی معاہدے کے نافذ ہونے سے پہلے صورتحال انتہائی مشکل تھی، کیونکہ کراسنگ بند تھے، انہیں کھانا نہیں ملا اور کوئی محفوظ جگہ نہیں تھی۔ تاہم کراسنگ کھولنے کے بعد حماس کے مزاحمت کاروں نے ان کی دیکھ بھال کی اور وہ خوراک حاصل کرنے اور معمول کے مطابق سانس لینے کے قابل ہو گئے۔ انہیں 18 مارچ کو اس وقت شدید دھکچا لگا جب پتا چلا کہ نیتن یاھو نے غزہ میں دوبارہ جنگ مسلط کردی ہے‘۔
ایک قیدی نے کہا کہ اسرائیلی حملے ان کی موت کا باعث بن سکتے ہیں۔اسرائیلی حکومت کو انہیں خاموش کرنا بند کرنا چاہیے اور جو قیدی ان کے ساتھ تھے ان کو بات کرنے کا موقع دیا جانا چاہیے اور ان کو بیان کرنے کا موقع دیا جانا چاہیے کہ وہ بات کریں۔
قیدیوں میں سے ایک نے اوہد نامی سابق اسرائیلی قیدی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ انہیں کیوں نہیں بتاتے؟ آپ ہمارے ساتھ تھے اور ہمارے دکھ بانٹتے تھے۔ انہوں نے اوہد کو غزہ میں قید قیدیوں کو درپیش مشکل حالات کے بارے میں بات کرنے کی ضرورت پر زور دیا، کیونکہ انہوں نے معاہدے کے نفاذ اور جنگ کے دوران مصائب کی تفصیلات کا مشاہدہ کیا تھا۔