چهارشنبه 30/آوریل/2025

حزب اللہ کا مقبوضہ فلسطین میں المطلہ یہودی کالونی پر راکٹ حملے سے لا تعلقی کا اظہار

اتوار 23-مارچ-2025

بیروت – مرکزاطلاعات فلسطین

لبنانی حزب اللہ نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں مطلہ یہودی بستی پر راکٹ فائر میں ملوث ہونے کی تردید کرتےہوئے جنوبی لبنان میں جنگ بندی کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

حزب اللہ نےایک پریس بیان میں اس بات کی تصدیق کی کہ "اسرائیلی دشمن کے الزامات لبنان پر اپنے حملوں کو جاری رکھنے کا بہانہ ہیں جو جنگ بندی کے اعلان کے بعد سے مسلسل جاری ہیں”۔

حزب اللہ نے کہا کہ وہ جنگ بندی معاہدے پر قائم ہے اور لبنان کے خلاف اسرائیل کے خطرناک حملوں سے نمٹنے کے لیے لبنانی ریاست کی حمایت کا ااظہار کرتی ہے۔

دریں اثنا الجزیرہ نے حزب اللہ کے ایک سرکردہ ذریعے کے حوالے سے کہا ہے کہ جب بھی یہ جماعت قابض اسرائیلی فوج کے خلاف کوئی کارروائی کرتی ہے تو وہ اس کا باضابطہ اعلان کرتی ہےقابض ریاست کو لبنان کی خودمختاری پر حملہ کرنے کے بہانے کی ضرورت نہیں ہے۔

دوسری جانب لبنانی صدر نے کہا کہ”جو کچھ جنوب میں ہوا اور جو 18 فروری سے وہاں جاری ہے وہ لبنان پر مسلسل حملے اور اس کے بچاؤ کے منصوبے کو ایک دھچکا ہے، جس پر لبنانیوں نے متفقہ طور پر اتفاق کیا ہے”۔

انہوں نے "جنوبی لبنان میں متعلقہ فورسز، خاص طور پر جنگ بندی کی نگران کمیٹی اور فوج سے مطالبہ کیا کہ وہ پیش رفت کی انتہائی سنجیدگی کے ساتھ نگرانی کریں، کسی بھی قسم کے اثرات سے بچنے کے لیے اور ان نازک حالات میں لبنان کے لیے خطرہ بننے والی کسی بھی خلاف ورزی کو روکیں۔”

مختصر لنک:

کاپی