غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین
غزہ کی پٹی میں وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں میں 130فلسطینی شہید اور 263 زخمی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ 18 مارچ سے اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 634 اور زخمیوں کی 1,172 ہو چکی ہے۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ غزہ کی پٹی پر 7 اکتوبر 2023 ءسے جاری تباہی کی جنگ میں شہادتوں کی تعداد بڑھ کر 49,747 ہوچکی ہے۔ جب کہ 113,213 زخمی ہو چکی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ متاثرین کی ایک بڑی تعداد اب بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہے اور عملہ ان تک پہنچنے سے قاصر ہے۔