مقبوضہ بیت المقدس – مرکزاطلاعات فلسطین
قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے عاید کی گئی کڑی پابندیوں کے باجود ہزاروں فلسطینی جمعہ کی نماز کی ادائی کے لیے قبلہ اول پہنچنے میں کامیاب رہے۔ ماہ صیام کے تیسرے جمعہ کو تقریباً 80,000 نمازیوں نے اسرائیلی پابندیوں، شدید بارش اور شدید سردی کے باوجود مسجد اقصیٰ میں رمضان کے مقدس مہینے کے تیسرے جمعہ کی نماز ادا کی۔
مسجد اقصیٰ میں رمضان المبارک کے تیسرے جمعہ کی نماز کی ادائیگی کے لیے فلسطینیوں کی جانب سے یکجہتی کی اپیلیں کی گئیں تھیں۔
مقبوضہ علاقوں کے مکینوں نے مسجد اقصیٰ میں رمضان المبارک کے تیسرے جمعہ کی نماز ادا کرنے کے لیے جنوبی مقبوضہ فلسطین کے شہر رہط سے بیت المقدس تک بسوں میں سفر کیا۔
مغربی کنارے کے رہائشی مسجد اقصیٰ میں رمضان کے تیسرے جمعہ کی نماز ادا کرنے کے لیے قلندیا چوکی کے راستے یروشلم پہنچے۔
سخت سردی کے باوجود ہزاروں افراد رمضان کے تیسرے جمعہ کو قابض اسرائیلی فوج کے سخت اقدامات کے درمیان فجر کی نماز ادا کرنے کے لیے مسجد اقصیٰ پہنچے۔
قابض فوج کی جانب سے فلسطینیوں کی بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ تک رسائی میں رکاوٹوں کے باوجود ہزاروں نمازی مسجد تک پہنچنے میں کامیاب رہے۔
رمضان کے پورے مہینے میں مسجد اقصیٰ میں اعتکاف کے لیے بڑے پیمانے پر اپیلیں کی گئی ہیں۔ ان اپیلوں میں قابض حکام اور آبادکار گروہوں کی طرف سے یہودیانےکی کسی بھی سازش کو ناکام بنانے کے لیے مسجد اقصیٰ میں چوکس رہنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔