مقبوضہ بیت المقدس ۔ مرکزاطلاعات فلسطین
قابض اسرائیلی فوج نے آج جمعرات کو مقبوضہ شام کی گولان کی پہاڑیوں میں فوجی مشقیں شروع کرنے کا اعلان کیا۔
فوج نے اپنے X پلیٹ فارم کے ذریعے کہاکہ’جمعرات کی صبح گولان کی پہاڑیوں میں فوجی مشقیں شروع کی گئیں۔خیال رہے کہ گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیل کا 58 سال سے قبضہ ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ "مشقوں کے ایک حصے کے طور پر (انھوں نے اس کی وجہ نہیں بتائی) گاڑیوں اور سکیورٹی اہلکاروں کی بہت زیادہ نقل و حرکت ہوگی اور دھماکوں کی آواز سنی جائے گی۔”
سنہ1967ء کے بعد سے اسرائیل نے گولان کی پہاڑیوں کے بیشتر حصے پر قبضہ کر لیا تھا۔ اس نے بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد شام کی موجودہ صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شام کے بفر زون پر قبضہ کیا اور دونوں فریقوں کے درمیان 1974 کے معاہدے کے خاتمے کا اعلان کیا۔
کئی مہینوں سے اسرائیل تقریباً روزانہ کی بنیاد پر شام پر فضائی حملے کر رہا ہے، جس میں عام شہری مارے جا رہے ہیں اور شامی فوجی مقامات، گاڑیاں اور گولہ بارود کو تباہ کر رہے ہیں۔