چهارشنبه 30/آوریل/2025

نیتن یاہو جھوٹ بول رہا ہے, اس نےحماس کے ساتھ جنگ ​​بندی معاہدے پر عمل نہیں کیا:ہارٹز

بدھ 19-مارچ-2025

مقبوضہ بیت المقدس – مرکزاطلاعات فلسطین

اسرائیل کے موقر عبرانی اخبار’ہارٹز‘ نے قابض اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو پر جھوٹ بولنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ نیتن یاھونے حماس کی طرف سے اسرائیلی قیدیوں کی رہائی سے انکار کا جھوٹا حوالہ دیا کیونکہ وہ غزہ کی پٹی میں تباہی کی جنگ دوبارہ شروع کرنے کا جواز تلاش کررہا ہے۔

ہارٹز میں شایع کیے گئے ایک مضمون میں نیتن یاہو نے مستعفی قومی سلامتی کے وزیر ایتمار بن گوریر کی واپسی کے لیے مطلوبہ رقم حکومت کو پیشگی ادا کی، "لیکن یقیناً اپنی جیب سے نہیں، بلکہ 59 (اسرائیلی) قیدیوں کے خون سے جن کی قسمت جنگ کے دوبارہ شروع ہونے سے مہر ہو سکتی ہے۔”

اسرائیلی حکومت نے غزہ میں قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے اور جنگ بندی کی حکومت کی توثیق کے موقع پر جنوری میں استعفیٰ دینے کے بعد منگل کی شام کو بین گویر کی قومی سلامتی کے وزیر کے عہدے پر واپسی کو متفقہ طور پر منظور کیا۔

اخبار نے مزید کہا کہ نیتن یاہو کے دفتر نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر حملہ کرنے کا فیصلہ حماس کی جانب سے وٹ کوف اور ثالثوں کی جانب سے موصول ہونے والی تمام پیشکشوں کو بار بار مسترد کرنے کے بعد آیا ہے، لیکن یہ واضح طور پر کہنا چاہیے یہ جھوٹ ہے۔ حماس نے نہیں اسرائیل نے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے”۔

ہارٹز نے کہا کہ نیتن یاہو حکومت نے صلاح الدین کوریڈور (فلاڈیلفی کوریڈور) سے دستبرداری کے اپنے وعدے کی بھی خلاف ورزی کی، غزہ میں امداد کا داخلہ روک دیا، کراسنگ بند کر دیے اور پٹی کو بجلی کی محدود سپلائی روک دی، جو کہ معاہدے میں اسرائیل کے وعدے کی واضح خلاف ورزی ہے۔

اخبار نے لکھا کہ جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے پر مذاکرات پہلے مرحلے کے 16ویں دن شروع ہونے والے تھے جو کہ غزہ میں باقی تمام قیدیوں کی رہائی کے ساتھ اختتام پذیر ہونا تھا لیکن اسرائیلی حکومت نے اسے مسترد کر دیا۔

اخبار نے لکھا حماس کو وٹ کوف کی طرف سے موصول ہونے والی تمام پیشکشیں معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریوں پر عمل درآمد سے انکار کے نتیجے میں آئیں لہذا، حماس کی جانب سے ان پیشکشوں کو مسترد کرنے کو جنگ دوبارہ شروع کرنے کی وجہ کے طور پر پیش کرنے کی کوشش ایک جھوٹے دعوے کے سوا کچھ نہیں ہے۔ جنگ بندی کی خلاف ورزی اسرائیل نے کی ہے حماس نہیں کی۔

نیتن یاہو کے دفتر نے منگل کو ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ غزہ پر حملوں کا مقصد تمام قیدیوں کو واپس لانا تھا، جو کہ ایک اور جھوٹ ہے۔ فوجی دباؤ قیدیوں اور فوجیوں کے ساتھ ساتھ پٹی کے رہائشیوں کو بھی خطرے میں ڈال رہا ہے، اور جو کچھ بچا ہے اسے تباہ کر رہا ہے”۔

اخبار نے لکھا ہے کہ نیتن یاہو نے اپنی حکومت کو بچانے کے لیے قیدیوں کو چھوڑ دیا۔ قیدیوں اور ان کے اہل خانہ کی چیخ و پکار سے انہیں یا ان کے اتحادی ارکان سے کوئی سروکار نہیں ہے، کیونکہ جو ان کے لیے اہم ہے وہ بجٹ ہے۔

ہارٹز نے خبردار کیا کہ حماس پر اسرائیل کا فوجی دباؤ اسرائیلی قیدیوں اور فوجیوں کے ساتھ ساتھ غزہ کے رہائشیوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہا ہے اور فلسطینیوں کی باقیات کی تباہی کا باعث بن رہا ہے۔

غزہ میں 42 روزہ جنگ بندی معاہدے کا پہلا مرحلہ مارچ کے اوائل میں ختم ہو گیا تھا جب کہ قابض حکومت نے دوسرے مرحلے میں داخل ہونے اور جنگ ختم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

جنگ بندی کے معاہدے کے پہلے مرحلے کے اختتام کے ساتھ ہی اسرائیل نے غزہ کے اندر جانے والے تمام راستے بند کر دیے۔

مختصر لنک:

کاپی