چهارشنبه 30/آوریل/2025

عرب اور مسلمان ممالک کے بزدلانہ موقف نےاسرائیل کو غزہ میں نسل کشی کا حوصلہ دیا:برغوثی

منگل 18-مارچ-2025

رام اللہ – مرکز اطلاعات فلسطین

فلسطین نیشنل انیشیٹو موومنٹ کے سیکرٹری جنرل مصطفیٰ برغوثی نے کہا ہے کہ نسل کشی کے جرائم پر کمزور عرب اور اسلامی ردعمل نے قابض اسرائیل کو غزہ کی پٹی کے خلاف دوبارہ جارحیت شروع کرنے کا موقع دیا۔

برغوثی نے منگل کے روز ایک بیان میں مزید کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو غزہ میں تباہی کی جنگ دوبارہ شروع کرکے اور وحشیانہ قتل عام کرکے اپنی گرتی ہوئی حکومت کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔

برغوثی نے مزید کہا کہ "یہ وحشیانہ اسرائیلی جرائم اور قتل عام فلسطینی عوام کی قوت ارادی یا ان کی مزاحمت کو نہیں توڑیں گے۔”

انہوں نے کہا کہ "اسرائیل کے حکمرانوں کو ان قتل عام کی جرأت نہ ہوتی اگر ان کے جرائم پر بین الاقوامی خاموشی اور نسل کشی، فاقہ کشی، محاصرے اور غزہ کی پٹی کے اجتماعی سزا اور مغربی کنارے میں تباہی اور نسلی تطہیر پر کمزور عرب اور اسلامی ردعمل نہ ہوتا”۔

خیال رہے کہ منگل کی صبح کے وقت قابض اسرائیل نے اچانک غزہ کی پٹی پر اپنی وحشیانہ جارحیت دوبارہ شروع کر دی، جس میں نہتے شہریوں کو نشانہ بنا یا گیا۔ اس جارحیت کے نتیجے میں چار سو سے زائد فلسطینی شہید اور پانچ سو سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی