چهارشنبه 30/آوریل/2025

مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں کی حاضری ناپاک صہیونی عزائم کے خلاف حفاظتی دیوار ثابت ہوگی:حماس

منگل 18-مارچ-2025

رام اللہ – مرکز اطلاعات فلسطین

اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے فلسطینی مسلمانوں پر زور دیاہے کہ وہ مسجد اقصیٰ کو آباد رکھیں بالخصوص رمضان المبارک کے ایام میں قبلہ اول میں حاضری اور وہاں پر قیام کو معمول بنائیں تاکہ غاصب صہیونی دشمن کے قبلہ اول کو یہودیانے کے مذموم عزائم خاک میں ملائے جا سکیں۔

حماس کے پولیٹیکل بیورو کے رکن ہارون ناصر الدین نے اس بات پر زور دیا کہ رمضان کے مقدس مہینے کے دوران مسجد اقصیٰ میں زیادہ سےزیادہ تعداد میں فلسطینی مسلمانوں کی حاضری، مقدس مقام پر مسلسل موجودگی اور نمازیوں کی بڑی تعداد میں آمد، خاص طور پر نماز تراویح، یہودیوں کی سازشوں اور شرپسندوں کی ریشہ دوانیوں کو ناکام بنانے کے لیے حفاظتی والو کی نمائندگی کرتی ہے۔

ایک پریس بیان میں انہوں نے رمضان کے بقیہ ایام میں مسجد اقصیٰ میں موجودگی کو برقرار رکھنے، ہر وقت بڑے پیمانے پر متحرک رہنے، قابض ریاست کی طرف سے عائد تمام پابندیوں، اس کی نمازیوں کو ہراساں کرنے اور ان کی رسائی پر عائد پابندیوں کے سامنے سر تسلیم خم نہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

ناصر الدین نے کہا کہ”ان مبارک دنوں کے دوران مسجداقصیٰ میں آنے والے لوگوں کا ہجوم اس قابض کو ایک پیغام ہے۔ یہ ھجوم مسلمانوں کی ان کے مقدس مقامات پر عمل پیرا ہونے کی تصدیق کرتا ہے ۔

انہوں نے تمام فلسطینیوں پر زور دیا کہ وہ مسجد کو یہودیانےکے قابض ریاست کے منصوبوں کا ہر تفصیل سے مقابلہ کرنے کے لیے حرکت میں آ ئیں، قابض حکومت کے انتہائی دائیں بازو کے قبلہ اول کے خلاف مکروہ عزائم خاک میں ملائیں۔

انہوں نے وضاحت کی کہ قابض ریاست کے جاری طرز عمل اسلامی مقدس مقامات کی حیثیت پر ایک صریح حملہ اور ہماری سرزمین اور ہماری عوام پر جاری حملوں کے سلسلے میں ایک واضح اور خطرناک خلاف ورزی ہے۔

خیال رہے کہ یہودی آبادکار اسرائیلی سرکاری سرپرستی میں جمعہ اور ہفتہ کے علاوہ تقریباً روزانہ مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولتے رہتے ہیں۔ گذشتہ دو دنوں کے دوران سینکڑوں آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ کے مغرب میں واقع مقبوضہ مغربی دیوار کے سامنے تلمودی رسوم ادا کیں۔

مختصر لنک:

کاپی