چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیل کی مجد جیل میں خطرناک وائرس پھیل گیا، فلسطینی قیدیوں کی زندیاں خطرے میں

منگل 18-مارچ-2025

رام اللہ – مرکز اطلاعات فلسطین

انسانی حقوق کی تنظیموں نے قابض اسرائیلی "مجد” جیل کے سیکشن نمبر3 میں ایک خطرناک وائرس کے پھیلاؤ سے خبردار کیا ہے، کیونکہ جیل انتظامیہ منظم گرفتاری کی کارروائیوں کے ذریعے خواتین کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

قیدیوں کے امور کی اتھارٹی نے پیر کے روز ایک بیان میں کہا کہ تقریباً 10 دنوں سے 90 فیصد قیدی اسہال اور قے میں مبتلا ہیں۔ کچھ اپنی بیماری کی شدت سے ہوش کھو رہے ہیں، خاص طور پر عمر رسیدہ قیدیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ان کی طبی حالت کو جان بوجھ کر نظر انداز کر رہے ہیں اور ان کے علاج سے انکار کر رہے ہیں۔

دریں اثنا کلب برائے اسیران نے کہا ہے کہ قابض اسرائیلی حکام منظم گرفتاریوں کے ذریعے خواتین کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

کلب برائے امور اسیران نے پیر کے روز ایک بیان میں مزید کہا کہ رواں ماہ مارچ کے دوران اسرائیلی جیلوں میں خواتین قیدیوں کی مجموعی تعداد 26 ہو گئی، اس ماہ کے دوران 14 خواتین کی گرفتاریاں ریکارڈ کی گئیں، جن میں الخلیل کی تین بہنیں بھی شامل ہیں، جب کہ قابض فوج نے ان میں سے آٹھ کو حراست میں لے رکھا ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ ان میں سے زیادہ تر کو الدیمون جیل میں رکھا گیا ہے، جن میں غزہ کی ایک خاتون قیدی سہام ابو سالم، ایک بچہ، ایک تین ماہ کی حاملہ، ایک صحافی قید ہیں جب کہ تین خواتین قیدیوں کو انتظامی قید کی سزا کا سامنا ہے۔

خواتین قیدیوں میں کینسر کے مرض میں مبتلا ایک قیدی بھی شامل ہے جب کہ دو خواتین قیدی جو 7 اکتوبر 2023 سے پہلے سے زیر حراست ہیں بدستور پابندسلاسل ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی