چهارشنبه 30/آوریل/2025

غاصب اسرائیلی پابندیاں فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ کی طرف سفر سے نہیں روک سکتیں: ابو قطیش

پیر 17-مارچ-2025

مقبوضہ بیت المقدس – مرکزاطلاعات فلسطین

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے رہنما ماجد ابو قطیش نے کہا ہےکہ مقبوضہ بیت المقدس میں قابض فوج کی پالیسیاں اور فوجی اقدامات مسجد اقصیٰ کی طرف فلسطینیوں کے مارچ اور وہاں نماز ادا کرنے کی ان کی بے تابی کو روکنے میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

اخباری بیانات میں ابو قطیش نے رمضان المبارک کے بقیہ ایام میں مسجد اقصیٰ میں مسلسل چوکسی رکھنے اور قابض افواج کی جانب سے نمازیوں کو وہاں اعتکاف کرنے سے روکنے کے باوجود ہر وقت وسیع پیمانے پر جمع ہونے پر زور دیا۔

حماس کے رہنما نے زور دے کر کہا کہ مسجد اقصیٰ کی طرف بڑھنے والے نمازیوں کا ہجوم پیغام دیتا ہے کہ فلسطینی اپنے مقدس مقامات اور سرزمین پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں کریں گے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ بیت المقدس، مقبوضہ فلسطین کے اندرونی علاقوں اور مغربی کنارے میں فلسطینی عوام کو مسجد اقصیٰ تک پہنچنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے اور قابض ریاست کی طرف سے عائد پابندیوں اور فوجی چوکیوں کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالنا چاہیے۔

انہوں نے توجہ دلائی کہ مسجد اقصیٰ میں نمازی مسجد کی ناقابل تسخیر ڈھال کی نمائندگی کرتے ہیں، قابض دشمن کی یہودیانےکی اسکیموں اور آباد کاروں کے بڑھتے ہوئے عزائم کو روکنے کے لیے مسجد اقصیٰ میں زیادہ سے زیادہ نمازیوں کا آنا ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک ہمارے عزم کو دوگنا کرنے اور مسجد اقصیٰ میں مسلسل موجودگی برقرار رکھنے کا بہترین موقع ہے۔

انہوں نے بتایا کہ رمضان المبارک کے دوسرے جمعہ کو تقریباً 130,000 نمازی مسجد اقصیٰ میں عشاء اور تراویح کی نمازیں ادا کرنے میں کامیاب رہے۔ یہ مقدس مہینے کے آغاز کے بعد سب سے بڑی تعداد ہے۔

مختصر لنک:

کاپی