چهارشنبه 30/آوریل/2025

وسطی غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فضائی حملے میں ایک معمر شخص شہید

اتوار 16-مارچ-2025

غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین

جنگ بندی کی نئی خلاف ورزی کرتے ہوئے اتوار کو وسطی غزہ کی پٹی پر قابض اسرائیلی فضائی حملے میں ایک معمر شخص شہید ہو گیا۔

مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ وسطی غزہ کی پٹی کے قصبے جحر الدیک میں اسرائیلی ڈرون حملے کے نتیجے میں بزرگ شخص فائز الطویل شہید ہوگیا۔ شہید فلسطینی کی عمر 62 سال تھی۔

دریں اثنا نوجوان خاتون ندا عیسیٰ وسطی غزہ کی پٹی میں نصیرات کیمپ میں اپنے گھر پر بمباری میں زخمی ہونے کے بعد چل بسیں۔

خیال رہے کہ کل ہفتے کو غزہ میں ایک خونی دن گذرا جس میں قابض اسرائیلی فوج کی جارحیت میں کم از کم 10 شہری مارے گئے تھے۔

فلسطینی مرکز برائے انسانی حقوق (PCHR) غزہ کی پٹی پر اسرائیلی قابض افواج کی مسلسل بلاجواز ہلاکتوں اور اندھا دھند گولہ باری، ان کے کراسنگ کی مسلسل بندش اور بھوک کو جنگ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ مرکز کا کہنا ہے کہ یہ سب فلسطینیوں کی نسل کشی کے جرم کو جاری رکھنے کے ہتھکنڈوں کا تسلسل ہیں۔

انیس جنوری کو جنگ بندی کے بعد سے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی ہلاکتوں اور فضائی حملوں کا سلسلہ بلا روک ٹوک جاری ہے، جس میں 155 سے زائد شہری شہید اور سینکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی