چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ میں امدادی تنظیم کی گاڑی پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ جارحیت میں 9 افراد شہید

ہفتہ 15-مارچ-2025

غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین

جنگ بندی معاہدے کی نئی خلاف ورزی کرتے ہوئے شمالی غزہ کی پٹی میں قابض اسرائیلی فوج کی گولہ باری کے نتیجے میں ہفتے کی دوپہر صحافیوں سمیت نو فلسطینی نوجوان شہید اور دیگر زخمی ہو گئے۔

وزارت صحت نے ایک مختصر بیان میں اطلاع دی ہے کہ شمالی غزہ کے انڈونیشیا کے ہسپتال میں نو شہداء کے جسد خاکی لائے گئے، ج جب کہ متعدد زخمیوں کو بھی لایا گیا جن کی حالت تشویشناک ہے۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی ڈرون نے غزہ کی پٹی کے شمال میں بیت لاہیہ کے قصبے میں العطار جنکشن پر ایک کار پر بمباری کی۔

پریس ذرائع نے بتایا کہ شہید ہونے والوں میں زیادہ تر انسانی اور امدادی کارکن تھے اور ان میں 4 صحافی بھی شامل تھے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ بم باری میں بین الاقوامی چیریٹی فاؤنڈیشن سے تعلق رکھنے والی گاڑی کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ بیت لاہیا میں بے گھر افراد کی رہائش کے کیمپ میں کام کی ذمہ داری انجام دے رہے تھے۔

ذرائع کے مطابق قابض طیاروں نے امدادی ٹیم کو دو مرحلوں میں نشانہ بنایا: پہلی بار اس وقت جب وہ شیلٹر کیمپ کے اندر فلم بندی کر رہے تھے اور دوسری بار جب وہ نشانہ بنائے گئے علاقے سے پیچھے ہٹ رہے تھے۔

دریں اثناء جنوبی غزہ کی پٹی میں رفح کے مغرب میں تل السلطان محلے میں تعینات اسرائیلی قابض فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی زخمی ہوگیا۔

مختصر لنک:

کاپی