چهارشنبه 30/آوریل/2025

شمالی غزہ کی پٹی میں اسرائیلی بمباری سے صحافی سمیت 5 فلسطینی شہید

ہفتہ 15-مارچ-2025

غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین

جنگ بندی معاہدے کی نئی خلاف ورزی کرتے ہوئے قابض اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ کی پٹی میں اسرائیلی گولہ باری کے نتیجے میں ہفتے کی دوپہر ایک صحافی سمیت پانچ شہری شہید اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے۔

پریس ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ غزہ کی پٹی کے شمال میں بیت لاہیا میں عطار موڑ پر اسرائیلی ڈرون حملے میں فوٹو جرنلسٹ محمود سمیر سلیم اور دیگر چار شہری مارے گئے۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ بمباری میں آٹھ انسانی اور امدادی کارکنوں کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں شہادتیں اور زخمی ہوئے۔

دریں اثناء جنوبی غزہ کی پٹی میں رفح کے مغرب میں تل السلطان محلے میں تعینات قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی زخمی ہوگیا۔

مختصر لنک:

کاپی