غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین
غزہ کی پٹی میں محکمہ شہری دفاع نے ہفتے کے روز اطلاع دی ہے کہ غزہ شہر میں الشفاء میڈیکل کمپلیکس کے احاطےکے اندر سے 13 شہداء کی باقیات برآمد ہوئی ہیں۔
ایجنسی نے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ اس کے عملے نے دوسرے دن بھی 13 شہداء کی لاشیں منتقل کیں، جن میں تین نامعلوم افراد بھی شامل تھے، جنہیں غزہ میں الشفا میڈیکل کمپلیکس کی دیواروں کے اندر قتل عام کی جنگ کے دوران دفن کیا گیا تھا۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ ان میں سے کئی لاشیں سرکاری قبرستانوں میں تدفین کے لیے ان کے اہل خانہ کے حوالے کر دی گئی ہیں، جب کہ دیگر، جن کی شناخت نہیں ہو سکی۔ انہیں وزارت صحت کے فارنزک میڈیسن ڈیپارٹمنٹ کو منتقل کردیا گیا ہے۔
گذشتہ روز ایجنسی نے وزارت صحت کی طبی ٹیموں اور پولیس کے فرانزک شواہد کے تعاون سے 48 شہداء کی لاشیں منتقل کیں جو اسرائیلی جنگ کے دوران غزہ میں الشفا میڈیکل کمپلیکس کی دیواروں کے اندر دفن ہو گئے تھے۔
سول ڈیفنس نے 13 مارچ کو الشفا میڈیکل کمپلیکس کے اندر سے شہداء کی میتوں کو سرکاری قبرستانوں میں دفنانے کا عمل شروع کیا تھا، یہ عمل کئی دنوں تک جاری رہنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
غزہ کی پٹی پر حالیہ اسرائیلی جارحیت کے دوران الشفاء میڈیکل کمپلیکس کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا، طبی عملے اور شہداء کے اہل خانہ کو سرکاری قبرستانوں تک رسائی میں دشواری کی وجہ سے لاشوں کو اس کے صحنوں میں دفنانے پر مجبور کرنا پڑا۔