چهارشنبه 30/آوریل/2025

یہودیوں کے مذہبی تہوار ’ عید پوریم‘ کے موقعے پرآباد کاروں کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا

جمعرات 13-مارچ-2025

مقبوضہ بیت المقدس ۔ مرکز اطلاعات فلسطین

جمعرات کی صبح اسرائیلی فوج کی فول پروف سکیورٹی میں یہودیوں کے مذہبی تہوار’عید پوریم‘ کی تعطیل کے موقع پر درجنوں آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول دیا۔

بیت القدس کے ذرائع نے بتایا کہ درجنوں آباد کاروں نے قابض اسرائیلی پولیس کی حفاظت میں مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا، اس کے صحنوں کا دورہ کیا اور مذہبی رسومات ادا کیں۔

آباد کار گروپ یہودی تعطیلات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مسجد اقصیٰ پر اپنے دھاوے تیز کردیے ہیں۔ انہوں نے تلمودی تعلیمات کی ادائی کی آڑ میں مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی