چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیل غزہ کے لیے انسانی امداد کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے:جرمنی

جمعرات 13-مارچ-2025

برلن – مرکزاطلاعات فلسطین

جرمن وزارت خارجہ کی ترجمان کیتھرین ڈیشاؤر نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ کے لیے انسانی امداد کی معطلی کے حوالے سے بین الاقوامی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریوں کی تعمیل کرے۔

بدھ کے روز ایک پریس بیان میں ڈیشاور نے غزہ کو انسانی امداد اور بجلی اور پانی کی فراہمی میں حالیہ پابندی پر تشویش کا اظہار کیا۔

جرمن اہلکار نے اسرائیلی حکومت سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کے داخلے کی اجازت دینے اور بجلی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ یہ مسئلہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد کے لیے اہم رسد سے متعلق ہے۔

انہوں نے کہا کہ جرمنی ان ممالک میں سے ایک ہے جو سب سے زیادہ انسانی امداد فراہم کرتا ہے۔ وہ اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ حکومت کی طرف سے فراہم کی جانے والی امداد ان علاقوں تک پہنچے جہاں اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔

امریکی حمایت کے ساتھ اسرائیل 7 اکتوبر 2023 ءسے غزہ میں نسل کشی کر رہا ہے، جس میں 160,000 سے زیادہ فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے، جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں، اور 14,000 سے زیادہ لاپتہ ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی