چهارشنبه 30/آوریل/2025

غر ب اردن: ایریل بستی کے قریب فائرنگ کے حملے میں ایک آباد کار زخمی

جمعرات 13-مارچ-2025

مغربی کنارہ – مرکزاطلاعات فلسطین

شمالی مقبوضہ مغربی کنارے میں ایریل بستی کے قریب اسرائیلی کار کو نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ کے حملے میں ایک آباد کار زخمی ہوگیا۔

قابض فوج کے ریڈیو نے کہاکہ "فائرنگ میں زخمی ہونے والے آباد کار کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ حملہ آور ہے”۔

ریڈیو نے اطلاع دی کہ "ایک اسرائیلی ایریل صنعتی زون کے قریب ایک فارم کے اندر گولی لگنے کے بعد معمولی زخمی ہوا ہے”۔

انہوں نے مزید کہا، "مجرم کی تلاش میں فوج کی کمک حاصل کی گئی ہے”۔

مختصر لنک:

کاپی