چهارشنبه 30/آوریل/2025

قابض اسرائیلی فوج نے بیت المقدس کے صحافی کی مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابند لگا دی

جمعرات 13-مارچ-2025

مقبوضہ بیت المقدس – مرکز اطلاعات فلسطین

بدھ کو قابض اسرائیلی حکام نے فوٹو جرنلسٹ ابراہیم السنجلاوی کو مسجد اقصیٰ سے چھ ماہ کے لیے بے دخل کرتے ہوئے اسے قبلہ اول میں نماز کی ادائی سے روک دیا ہے۔

یہ بات قابل غور ہے کہ قابض فوج نے کم از کم 10 صحافیوں کو مسجد اقصیٰ سے رمضان سے پہلے اور اس کے دوران مختلف ادوار کے لیے بے دخل کیا ہے۔

بیت المقدس میں فلسطینی پرانے شہر اور مسجد اقصیٰ سے بے دخلی کی پالیسی سے دوچار ہیں۔ یہ قابض اسرائیل کی ایک منظم پالیسی ہے جس کا مقصد القدس کے باشندوں کو دبانا اور انہیں مسجد اقصیٰ اور دوسرے مقدس مقامات سے دور رکھنا ہے۔

اسرائیلی قابض حکام نے گذشتہ چند مہینوں کے دوران مسجد اقصیٰ سے کارکنوں اور نمازیوں کو بے دخل کرنے کی اپنی پالیسی میں اضافہ کیا ہے۔ غزہ کی پٹی میں مزاحمت کے ساتھ "طوفان الاحرار” تبادلے کے معاہدے کے تحت رہا کیے گئے قیدیوں کے خلاف مسجد اقصیٰ سے بے دخلی کے احکامات بھی جاری کیے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی