چهارشنبه 30/آوریل/2025

بجلی کی بندش ایک جنگی جرم ہے جس سے غزہ میں تباہ کن قحط کا خطرہ ہے:حماس

بدھ 12-مارچ-2025

غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں 16 ماہ سے زائد عرصے سے جاری بجلی کی بندش اور دیر البلح ڈی سیلینیشن پلانٹ کو فراہم کرنے والی بجلی کی محدود لائن کی حالیہ بندش ایک جنگی جرم ہے جس سے غزہ کی پٹی میں ایک تباہ کن خشک سالی کا خطرہ ہے۔

حماس نے بدھ کے روز ایک بیان میں اس بات پر زور دیا ہے کہ معصوم شہریوں کے خلاف پانی اور خوراک کا ہتھیاروں کے طور پر استعمال غزہ کی پٹی میں انسانی تباہی کو مزید گہرا کرنے کے منظم اقدامات کے اندر خطرناک اضافے کی نمائندگی کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ "دہشت گرد نیتن یاہو کی حکومت جو بین الاقوامی فوجداری عدالت کو مطلوب ہے غزہ کی پٹی میں 20 لاکھ سے زائد لوگوں کے خلاف اجتماعی سزا کا بے مثال جرم جاری رکھے ہوئے ہے۔”

حماس نے اس بات پر زور دیا کہ غزہ کی پٹی میں پانی اور بجلی کی بندش اور مسلسل گیارہویں روز خوراک، امداد اور طبی سامان کے داخلے سے انکار جنگ بندی معاہدے کی سنگین خلاف ورزی اور بین الاقوامی اور انسانی قانون کی صریح خلاف ورزی ہے۔

حماس نے نشاندہی کی کہ بین الاقوامی برادری کی خاموشی اور ان جرائم کے حوالے سے اپنی اخلاقی اور قانونی ذمہ داریاں نبھانے میں ناکامی، نیز بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے جاری کردہ رپورٹس اور اپیلوں کو نظر انداز کرنا، حال ہی میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کی طرف سے قابض ریاست کو پانی کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے سے روکنے کے مطالبے کو نظرانداز کیا گیا۔

حماس نے عرب ریاستوں، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان وحشیانہ جرائم کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کریں، غزہ کی پٹی پر محاصرہ ختم کرنے کے لیے فوری حرکت میں آئیں اور قابض ریاست کے مجرم لیڈروں کو ان کے جرائم کے لیے بین الاقوامی انصاف کے سامنے جوابدہ ٹھہرائیں۔

مختصر لنک:

کاپی