چهارشنبه 30/آوریل/2025

قابض اسرائیلی فوج نے شام کے اندر جبل الشیخ کی چوٹی پر دو فوجی چوکیاں قائم کرلیں

بدھ 12-مارچ-2025

مقبوضہ بیت المقدس – مرکزاطلاعات فلسطین

قابض اسرائیلی فوج کے ریڈیو نے بدھ کے روز انکشاف کیا ہے کہ فوج نے جنوب مغربی شام میں مقبوضہ جبل الشیخ کی چوٹی پر دو فوجی ٹھکانے قائم کر دیے ہیں اور دروز قبیلے دیہات کے کارکن اگلے اتوار کو مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں میں کام شروع کر دیں گے۔

انادولو ایجنسی نے ریڈیو کے حوالے سے کہا کہ ایک چیک پوسٹ شام کے اندر جسے قابض فوج نے پہلے خالی کردیا تھا۔ اب اس پر قبضہ کر لیا گیا ہے۔ نیوز ایجنسی نےکا کہ اقوام متحدہ کی فوج میں شامل ایک فوجی دستہ اس مقام پر موجود تھا لیکن وہ فوج کے ساتھ کسی قسم کی لڑائی میں ملوث نہیں ہے۔

اب 3 ماہ سے قابض اسرائیلی فوج شام کے کوہ الشیخ پر قابض ہے۔ اسرائیلی ریڈیو نے دعویٰ کیا کہ اس وقت فوج کے زیر قبضہ علاقہ شام سے حزب اللہ کو ہتھیاروں کی اسمگلنگ کا ایک راستہ ہے۔ خاص طور پر چونکہ یہ علاقہ پوری شام لبنان سرحد پر حاوی ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا کہ قابض فوج نے جنوبی شام کے کچھ علاقوں میں 15 کلومیٹر چوڑا سکیورٹی زون برقرار رکھا ہوا ہے اور مقبوضہ شام کے بفر زون میں 40,000 سے زیادہ شامیوں کو کنٹرول کیا ہے۔

اس نے بتایا کہ دروز دیہات سے درجنوں شامی باشندے اگلے اتوار سے مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں میں کام کرنے پہنچیں گے اور اگر یہ اقدام کامیاب ہوا تو زراعت میں کام کرنے والے کارکنوں کی تعداد بڑھ جائے گی۔

گذشتہ اتوار کو قابض اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے اعلان کیاتھا کہ ان کی حکومت جلد ہی شام کے دروز ورکرز کو مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں میں بستیوں میں کام کرنے کی اجازت دے گی، جس کا مقصد دروز کمیونٹی کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کرنا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی