چهارشنبه 30/آوریل/2025

ہمیں غزہ میں بھوک کے بحران کی طرف لوٹنے کے خطرے کا سامنا ہے:لازارینی

منگل 11-مارچ-2025

مرکزاطلاعات فلسطین

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ’یو این آر ڈبلیو اے‘ کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے اسرائیل کی جانب سے کراسنگ کی بندش اور امداد کے داخلے کو روکنے کے نتیجے میں غزہ کی پٹی میں بھوک کے بحران کی طرف لوٹنے کے خطرے سے خبردار کیا ہے۔

کمشنر جنرل نے جنیوا میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ "اگر اسرائیل کی جانب سے امداد کی بندش جاری رہی تو ہمیں غزہ کی پٹی میں بھوک کے بحران کی طرف لوٹنے کے خطرے کا سامنا ہے”۔

لازارینی نے مزید کہا کہ اسرائیل کارم ابو سالم کراسنگ کے ذریعے افراد کے داخلے اور باہر نکلنے کی سہولت فراہم کرنے سے انکار کرتا ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ اسرائیل میں فلسطینیوں کی حمایت کرنے والی تنظیموں کو خاموش کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ ان کی ایجنسی کو اضافی ہنگامی مدد کی ضرورت ہے تاکہ وہ کام جاری رکھ سکے۔

درایں اثنا ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی نے غزہ میں بگڑتے ہوئے انسانی بحران کے بارے میں خبردار کیا۔ کمیٹی نے کہا ہے کہ امداد بہت زیادہ ضروریات کے مقابلے میں بہت کم ہے۔

کمیٹی نے کہا کہ امداد کی معطلی اور غزہ میں ڈی سیلینیشن پلانٹ کو بجلی کی سپلائی بند کرنے سے انسانی بحران کا خطرہ ہے۔

اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ غزہ کے لوگوں کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے اور امداد کے گزرنے کو یقینی بنائے۔

جنگ بندی کے معاہدے کے پہلے مرحلے کے اختتام کے ساتھ گذشتہ اتوار کی نصف قابض اسرائیل نے غزہ کراسنگ کو بند کر دیا تھا۔ اس نے سامان اور امداد کے داخلے کو روک دیا، اور معاہدے کے دوسرے مرحلے کے لیے مذاکرات شروع کرنے سے انکار کردیا۔

مختصر لنک:

کاپی