غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین
قابض اسرائیلی فوج نے زہ میں جنگ بندی کی نئی خلاف ورزی کرتے ہوئے وسطی غزہ کی پٹی میں شہریوں کے ایک اجتماع کو نشانہ بنایا جس کے نتیجےمیں دو شہری شہید اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض اسرائیلی ڈرون نے وسطی غزہ کی پٹی میں البریج کیمپ کے شمال مشرق میں وادی ابو قطرون کے علاقے میں شہریوں کے ایک گروپ کو نشانہ بنایا۔
انہوں نے وضاحت کی کہ بم باری کے نتیجے میں دو افراد شہید اور متعدد دیگر زخمی ہوئے جن میں سے بعض کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
غزہ کی پٹی میں 19 جنوری کو جنگ بندی کا معاہدہ شروع ہونے کے بعد سے قابض فوج نے معاہدے کی تقریباً 700 خلاف ورزیاں کی ہیں، جس کے نتیجے میں 120 شہید اور سیکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔