چهارشنبه 30/آوریل/2025

بیت المقدس اور نابلس میں یہودی آباد کاروں کی بسوں اور گاڑیوں پر سنگ باری

پیر 10-مارچ-2025

نابلس – مرکزاطلاعات فلسطین

اتوار کی شام مقبوضہ بیت المقدس اور غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں مشتعل فلسطینی نوجوانوں نے ایک بس اور آباد کاروں کی گاڑیوں کو سنگ باری سے نشانہ بنایا۔

عبرانی ذرائع نے بتایا کہ شمالی مغربی کنارے میں نابلس شہر کے جنوب مغرب میں واقع "حوات گیلاد” بستی کے قریب آباد کاروں کی گاڑیوں کو پتھراؤ سے نقصان پہنچا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ نوجوانوں نے مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مشرق میں حزما قصبے کے قریب آباد کاروں کی بس پر پتھراؤ کیا۔

مختصر لنک:

کاپی