مغربی کنارہ – مرکزاطلاعات فلسطین
مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر قلقیلیہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں نے قابض صہیونی فوجیوں پر دستی بموں اور گولیوں سےحملہ کیا۔
مزاحمت کاروں نے گولیاں چلائیں اور قلقیلیہ کے مشرق میں عزون قصبے کے مغرب میں سیٹلمنٹ روڈ پر دو گھریلو ساختہ بم پھینکے۔
قابض فوج نے قلقیلیہ کے مشرق میں واقع گاؤں اصلا اور طولکرم کے مشرق میں دھنبہ کے نواحی گاؤں پر چھاپہ مارا اور متعدد نوجوانوں کو زدو کوب کیا۔
قابض فوج نے دو نوجوانوں محمد شبراوی اور ناصر ابو طبنہ کو طولکرم میں نور شمس کیمپ کے اطراف الدامہ فارمز کے قریب سے گرفتار کیا۔
قابض فوج نے بیت لحم کے جنوب میں الخضر قصبے پر بھی دھاوا بول دیا۔
مغربی کنارے میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزاحمتی کارروائیاں جاری رہیں ۔قابض فوجیوں اور آباد کاروں کے خلاف 21 مزاحمتی کارروائیاں ہوئیں جن میں مولوٹوف کاک ٹیل بم پھینکے گئے۔
مرکزاطلاعات فلسطین "معطی” نے کہاکہ مزاحمتی سرگرمیوں میں آبادکاروں کے حملے، ان کی گاڑیوں کو نقصان پہنچانا اور مغربی کنارے کے 18 مختلف مقامات پر تصادم اور پتھراؤ بھی شامل ہے۔
تمام دستیاب ذرائع سے مغربی کنارے میں قابض فوج اور اس کے آباد کاروں کا مقابلہ کرنے کے لیے شہریوں سے مد د کی اپیلیں کی گئیں۔