چهارشنبه 30/آوریل/2025

عرب اور مسلمان ممالک فلسطینیوں کی حمایت میں عملی اقدامات کریں:حماس

اتوار 9-مارچ-2025

غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے عرب اور مسلمان ممالک سے اپیل کی ہےکہ مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت اور پشت پناہی کے لیے عملی اور موثر اقدامات کریں اور فاشسٹ قابض صہیونی ریاست کے ان منصوبوں کے مقابلے میں اپنی ثابت قدمی کو مضبوط کریں جن کا مقصد فلسطینی قوم کے نصب العین کو ختم کرنا اور ان کی سرزمین پر کنٹرول سخت کرنا ہے۔

حماس کی طرف سے جاری ایک تازہ بیان جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے ہنگامی اجلاس کے انعقاد کا خیرمقدم کیا، جس میں فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی جارحیت ،الحاق اور نقل مکانی کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، اور غزہ سے ہمارے عوام کی نقل مکانی کو مسترد کرنے پر زور دیا گیا اور اس کی بحالی کے منصوبے کی حمایت کی گئی۔

حماس نے بھی شرکت کرنے والے وفود کے الفاظ کا خیرمقدم کیا جس میں ہمارے عوام اور خطے کے خلاف صیہونی جارحیت کے خاتمے کے لیے کوششیں تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

اس نے ہماری اسلامی مقدسات خاص طور پر مبارک مسجد اقصیٰ کے خلاف اس کی مجرمانہ خلاف ورزیوں کو روکنے اور اسے یہودیانے اور اس کی عرب-اسلامی شناخت کو تبدیل کرنے کی کوششوں کا مقابلہ کرنے کے لیے کارروائی اور دباؤ کا مطالبہ کیا۔

حماس نے عرب ممالک ،مسلمانوں، حکومتوں، عوام، اداروں اور تنظیموں سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں ہمارے مصیبت زدہ لوگوں کے حوالے سے اپنی اخلاقی ذمہ داریاں سنبھالیں اور انہیں امداد فراہم کرنے کے لیے فوری طور پر آگے بڑھیں، کراسنگ کو کھولیں اور انہیں درکار امداد، خوراک، ایندھن اور طبی سامان پہنچائیں۔

خیال رہے کہ کل جدہ میں اپنے ہنگامی وزارتی اجلاس کے اختتام پر اسلامی تعاون تنظیم ’او آئی سی‘ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تجویز کا مقابلہ کرنے کے لیے فلسطینیوں کو بے گھر کیے بغیر غزہ کی تعمیر نو کے عرب منصوبے کو اپنایا اور عالمی برادری اور بین الاقوامی اور علاقائی مالیاتی اداروں پر زور دیا کہ وہ اس منصوبے کے لیے جلد ضروری تعاون فراہم کریں۔

مختصر لنک:

کاپی