چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ سے جبری لاپتا کیا فلسطینی علی البطش کی اسرائیلی عقوبت خانے میں شہادت

جمعرات 6-مارچ-2025

رام اللہ – مرکز اطلاعات فلسطین

انسانی حقوق کی تنظیموں نے آج جمعرات کو بتایا ہے کہ قابض اسرائیل کی صحرائے نقب جیل میں قید غزہ کy کے جبالیہ کیمپ سے تعلق رکھنے والے فلسطینی قیدی علی عاشور علی البطش کو دوران حراست بدترین تشدد کرکے شہید کردیا گیا ہے۔

علی البطش کی شہادت کے بعد پچھلے سولہ ماہ میں اسرائیلی عقوبت خانوں میں شہید کئے گئے فلسطینیوں کی تعداد 62 ہوگئی ہے۔

فلسطینی محکمہ امور اسیران اور کلب برائے اسیران نے ایک مشترکہ بیان میں وضاحت کی ہے کہ قیدی البطش کو 21 فروری 2025ء کو دوران حراست تشدد کے نتیجے میں انتہائی تشویشناک حالت میں سوروکا ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ کچھ ہی روز میں جام شہادت نوش کرگئے تھے۔

النقب جیل سے ہسپتال منتقل کیے جانے کے چند دن بعد علی البطش کی شہادت کی تصدیق کی گئی ہے۔ علی جنگی تاریخ کے غیر منظم جرائم کے نتیجے میں شہید ہونے والے درجنوں فلسطینیوں میں شامل ہیں جنہیں حالیہ چند ماہ میں اسرائیلی عقوبت خانوں میں اذیتیں دے کر شہید کیا گیا ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ شہید البطش کو 25 دسمبر 2023ء کو گرفتار کیا گیا تھا۔ وہ شادی شدہ تھے۔ ان کے سوگواروں میں اہلیہ اور چھ بچے شامل ہیں۔

اسیران کے نگران اداروں نے کہا ہے کہ قابض فوج گرفتار شدگان کو نہ صرف شہید کررہی ہے بلکہ ان کے بارے میں ان کے اہل خانہ کو مطلع نہیں کرتی۔ صہیونی ریاست جان بوجھ کر ان کے بارے میں شکوک وشبہات پیدا کرتی ہے۔

انسانی حقوق کے دونوں اداروں نے بتایا کہ البطش چوتھا قیدی ہے جس کی مختصر مدت میں شہادت کا اعلان کیا گیا ہے۔ علی البطش کی شہادت کے بعد اسرائیلی زندانوں میں قید کے دوران پچھلے ڈیڑھ سال میں شہید کئے گئے قیدیوں کی تعداد 62 ہو گئی ہے،ان میں تقریباً (40) غزہ سے تعلق رکھتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی