چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ : اسرائیلی جارحیت سے شہید ہونے والوں کی تعداد 48 ہزار 835 ہوگئی

بدھ 5-مارچ-2025

غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین

غزہ کی پٹی میں وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیل کی جانب سے کی جانے والی تباہی کی جنگ میں شہید ہونے والوں کی تعداد "48,835 شہدا” تک پہنچ گئی ہے۔

وزارت صحت نے پٹی میں فلسطینی شہداء اور زخمیوں کے بارے میں اپنی رپورٹ میں کہا کہ "گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں میں 8 شہداء کی لاشیں لائی گئیں۔ جن میں سے 7 کی لاشیں ملبے کے نیچے سے نکالی گئیں، ایک اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ اس دوران 21 فلسطینی زخمی بھی ہوئے”۔

انہوں نے مزید کہا کہ 7 اکتوبر 2023ء سے اب تک اسرائیلی جارحیت سے شہید ہونے والوں کی تعداد 48,835 ہوگئی ہے جب کہ ایک لاکھ گیارہ ہزار سے زائد خمی ہیں۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ "ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر شہداء کی بڑی تعداد موجود ہے۔ ایمبولینس اور سول ڈیفنس کا عملہ سامان کی کمی کی وجہ سے ان تک پہنچنے سے قاصر ہے۔”

مختصر لنک:

کاپی