چهارشنبه 30/آوریل/2025

جنین میں قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید

منگل 4-مارچ-2025

جنین – مرکزاطلاعات فلسطین
غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں اسرائیلی فوج کی دہشت گردی کے نتیجے میں ایک فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا۔

قابض فوج نے جہاد علونہ نامی نوجوان کو منگل کی صبح سویرے شمالی مغربی کنارے کے شہر جنین کے مشرقی محلے میں ایک رہائشی عمارت کے اندر گھیرے میں لے کر شہید کر دیا تھا۔

فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی نے ایک مختصر بیان میں کہا ہے کہ قابض فوج نے اسی علاقے میں شہید علونہ کی لاش اس کے عملے کے حوالے کی۔

مقامی ذرائع کے مطابق قابض فوج نے فوجی کمک، گاڑیوں اور بلڈوزروں کی مدد سے شہر کے مشرقی محلے پر دھاوا بول دیا، جس سے جھڑپیں شروع ہوئیں۔ اس دوران قابض فوجیوں نے براہ راست گولیاں برسائیں، جس کے نتیجے میں علونہ شدید زخمی ہو گئے جو فوری طبی امداد نہ ملنے کے باعث دم توڑ گیا۔

علاقے میں مزاحمت کاروں اور قابض فوج کے درمیان مسلح جھڑپیں دیکھنے میں آئیں، جس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، جبکہ سڑکوں کو بلڈوز کیا اور شہریوں کی املاک کو تباہ کیا۔

قابض فوج نے البول عمارت کے پیچھے ایک رہائشی اپارٹمنٹ کو بھی دھماکے سے اڑا دیا، متعدد نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور مرعی خاندان کو مشرقی محلے میں اپنا گھر زبردستی خالی کرنے پر مجبور کیا۔

مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج محلے کو تباہ اور مکمل طور پر بند کرنے، متعدد رہائشی عمارتوں کو اپنے کنٹرول میں لینے اور بکتر بند گاڑیوں اور بلڈوزروں سمیت درجنوں فوجی گاڑیوں کو تعینات کرنے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔

قابل ذکر ہے کہ قابض فوج کی جانب سے جنین اور اس کے کیمپ میں شروع کیا گیا فوجی آپریشن 43ویں روز بھی جاری ہے، جس میں بنیادی ڈھانچے کی وسیع پیمانے پر تباہی کے علاوہ 28 شہری شہید اور درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی