غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین
فلسطینی وزارت صحت نے گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں 46 شہداء اور زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کیے جانےکا اعلان کیا ہے۔
وزارت صحت نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا کہ 21 شہداء کو صہیونی جارحیت کے دوران تباہ ہونے والے گھروں کے ملبے تلے سے نکالا گیا۔ جب کہ قابض فوج کے گرائے گئے ناکارہ بم پھٹنے سے دو شہری شہید اور 23 زخمی ہوئے۔
وزارت صحت نے اطلاع دی ہے کہ 7 اکتوبر 2023ء سے اب تک اسرائیلی جارحیت شہید ہونے والوں کی تعداد 48 ہزار 388 ہوگئی ہے جب کہ 111,803 ہو چکے ہیں۔
وزارت صحت نے بتایا کہ ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر اب بھی متعدد شہداء موجود ہیں اور ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔
وزارت صحت نے غزہ کی جنگ میں شہید اور لاپتہ ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے مطالبہ کیا کہ وہ منسلک لنک کے ذریعے رجسٹریشن کروا کر تمام ڈیٹا وزارت صحت کے ریکارڈ کے ذریعے مکمل کریں۔