چهارشنبه 30/آوریل/2025

ثالث ممالک جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالیں:ؓحماس

جمعہ 28-فروری-2025

غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے معاہدے کی تمام شرائط کو اپنے مختلف مراحل میں نافذ کرنے کے اپنے مکمل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے قابض اسرائیل کو اپنے وعدوں کی پاسداری کی ضرورت پر زور دیا۔

یہ بات آج جمعے کو مزاحمت اور قابض اسرائیل کے درمیان جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے پہلے مرحلے کے اختتام کے ساتھ ایک پریس بیان میں سامنے آئی ہے۔

حماس نے ثالثوں، ضامنوں اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قابض اسرائیل پر حقیقی دباؤ ڈالیں تاکہ وہ معاہدے پر مکمل عمل درآمد کرنے کے لیے پابند ہو اور بغیر کسی تاخیر یا جوڑ توڑ کے فوری طور پر دوسرے مرحلے میں داخل ہو۔

اسرائیل نے 1777 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جب کہ مزاحمت کاروں نے 8 لاشوں سمیت 33 اسرائیلی قیدیوں کو رہا کیا ہے۔

قابض اسرائیل نے انسانی ہمدردی کے پروٹوکول کو لاگو کرنے کا عہد نہیں کیا اور نہ ہی رفح کے جنوب میں فلسطینی-مصری سرحد سے دستبردار ہوا۔ وہ دوسرے مرحلے کے مذاکرات میں تاخیر کر رہا ہے۔

قابض فوج نے سیکڑوں بار جنگ بندی کی خلاف ورزی بھی کی جس کے نتیجے میں جنگ بندی کے عرصے میں 100 سے زائد شہری شہید اور ایک ہزار کے قریب زخمی ہوئے۔

مختصر لنک:

کاپی