چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ سے جبری اغواء رفعت ابو فنونہ اسرائیلی زندان میں تشدد سے شہید

بدھ 26-فروری-2025

رام اللہ – مرکز اطلاعات فلسطین

غزہ کی پٹی سے جبری طور پر لاپتا کیے گئے34 سالہ فلسطینی رفعت عدنان عبدالعزیز ابو فنونہ کو آج بدھ کو قابض اسرائیلی فوج کے عقوبت خانے میں بہیمانہ تشدد کرکے شہید کردیا گیا۔

شہری امور کی جنرل اتھارٹی، قیدیوں ، محکمہ امور اسیران، اور کلب برائے اسیران نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ شہید ابو فنونہ کو 7 اکتوبر 2023 سے ان کے بھائی شادی کے ساتھ حراست میں لیا گیا تھا،۔وہ اپنی حراست کے دوران زخمی ہوئے تھے، اس پورے عرصے کے دوران ان کے بارے میں تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

دستیاب اعداد و شمار کے مطابق زیر حراست ابو فنونہ کو رملہ جیل کے ایک سیل میں رکھا گیا تھا۔ حال ہی میں عساف حروفہ ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں آج ان کی شہادت کا اعلان کیا گیا’۔

قابل ذکر ہے کہ شہید فنونہ شادی شدہ اور ایک بچے کے باپ تھے۔

فلسطینی اسیران اتھارٹی اور اور کلب برائے اسیران نے وضاحت کی کہ قیدی ابو فنونہ کی شہادت کے ساتھ ہی قابض اسرائیلی جیلوں میں قتل وغارت گری کے آغاز سے لے کر اب تک شہید قیدیوں کی تعداد 60ہو گئی ہے۔
اس وقت بھی ہزاروں فلسطینی لاپتا ہیں اور ان کے زندہ یا مارے جانےکے بارے میں کسی قسم کی معلومات نہیں ہیں۔

فلسطینی اسیران کے ذمہ دار اداروں نے مزید کہا کہ حراست میں لیے گئے ابو فنونہ کی شہادت کا معاملہ اسرائیلی نظام کی سفاکیت کے ریکارڈ میں ایک نیا جرم ہے، جو قتل و غارت گری کی جنگ کے آغاز سے اپنے عروج پر پہنچ چکا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی