چهارشنبه 30/آوریل/2025

یہودی شرپسندوں کا معذور فلسطینی پر قاتلانہ حملہ

بدھ 26-فروری-2025

طوباس – مرکزاطلاعات فلسطین

قابض اسرائیلی فوج کی سرپرستی میں یہودی شسرپسندوں کے ایک گروپ نے غرب اردن کے شمالی شہر طوباس میں ایک معذور فلسطینی شہری شمالی وادی اردن کے علاقے خیربہ ابزق میں قاتلانہ حملہ کرکے اسے شدید زخمی کردیا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ آباد کاروں نے ایک چرواہے پر حملہ کر دیا جس سے وہ ران میں زخمی ہو گیا جس کے بعد اسے علاج کے لیے ہسپتال منتقل کرنا پڑا۔

ہلال احمر سوسائٹی نے اطلاع دی ہے کہ اس کے عملے نے ایک 20 سالہ معذور شہری کو اس وقت ہسپتال منتقل کیا جب اسے آباد کاروں میں سے ایک نے چاقو مارا تھا۔

شمالی وادی اردن میں چرواہوں کو مسلح آباد کاروں کی طرف سے مسلسل دہشت گردی کا نشانہ بنایا جاتا ہے، جس میں جسمانی حملے، انہیں اپنی چراگاہیں چھوڑنے پر مجبور کرنا اور ان کے مویشیوں کو چرانے کی کوششیں شامل ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی