چهارشنبه 30/آوریل/2025

رفح میں اسرائیلی شہریوں کے گھروں پر شدید گولہ باری کی کئی مکانات جل کر راکھ

پیر 24-فروری-2025

رفح – مرکزاطلاعات فلسطین

غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع شہر رفح میں پیر کے روز قابض اسرائیلی فوجی ٹینکوں اور ڈرونز کی شدید گولہ باری کے باعث کئی گھروں میں آگ بھڑک اٹھی۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ شہر کے جنوب میں فلاڈیلفی کوریڈور پر تعینات اسرائیلی ڈرونز اور فوجی گاڑیوں کی شدید گولہ باری کے نتیجے میں رفح کے وسط میں العودہ چوک کے قریب گھروں میں آگ بھڑک اٹھی۔

قابض فوج نے غزہ شہر کے جنوب میں زیتون محلے کے مشرق اور رفح میں العودہ گول چکر پر بھی فائرنگ کی جس سے رہائشی عمارتوں میں آگ بھڑک اٹھی، تاہم کسی زخمی یا گرفتاری کی اطلاع نہیں ہے۔

عینی شاہدین نے بھی بتایا کہ قابض اسرائیلی نے وسطی غزہ کی پٹی میں غزہ سٹی کے مشرقی علاقوں میں فلسطینیوں پر فائرنگ کی۔

قابض فوج 19 جنوری کو نافذ ہونے والے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیاں کر رہی ہے۔

غزہ کی پٹی میں سرکاری میڈیا آفس کے ڈائریکٹر جنرل اسماعیل الثوابتہ نے "ایکس” پلیٹ فارم پر پوسٹ میں کہا کہ گذشتہ جمعہ تک اسرائیلی خلاف ورزیوں کی تعداد 350 سے تجاوز کرچکی ہے۔

معاہدے کے نافذ العمل ہونے کے بعد سے قابض اسرائیلی فوج براہ راست فائرنگ کے علاوہ جنگی طیاروں اور ڈرونز سے کیے گئے فضائی حملوں میں درجنوں فلسطینیوں شہید اور زخمی ہوچکےہیں۔

غزہ کی پٹی کے مشرق میں سرحدی علاقوں میں بار بار اسرائیلی دراندازی بھی ریکارڈ کی گئی۔ رفح میں حکومت کی مرکزی ہنگامی کمیٹی نے اطلاع دی ہے کہ قابض اسرائیلی گاڑیاں شہر کے وسطی اور مغربی علاقوں میں مسلسل گھس رہی ہیں۔

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے اس سے قبل ایک بیان میں اسرائیل کی جانب سے معاہدے کی متعدد خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی تھی، جن میں شمالی غزہ کی پٹی میں بے گھر افراد کی واپسی میں تاخیر، فلسطینیوں کو گولہ باری کا نشانہ بنانا، اور پناہ گاہوں اور طبی سامان کے داخلے میں رکاوٹ ڈالنا شامل ہے۔

سات اکتوبر 2023ء 19 جنوری 2025ء تک اسرائیل نے – براہ راست امریکی حمایت سے غزہ کی پٹی میں نہتے فلسطینیوں کی نسل کشی کا ارتکاب کیا، جس کے نتیجے میں 160,000 سے زیادہ فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے، جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین کی تھیں۔ اس کے علاوہ 14،000سے زیادہ زخمی ہوئے۔

مختصر لنک:

کاپی