چهارشنبه 30/آوریل/2025

مصر کی جانب سے موبائل گھروں کی کھیپ کرم ابو سالم کے راستےغزہ کے لیے روانہ

جمعرات 20-فروری-2025

قاہرہ – مرکزاطلاعات فلسطین

مصر کی جانب سے جنگ سے تباہ حال غزہ کی پٹی میں بے گھر افراد کے لیے موبائل گھروں کی کھیپ روانہ کی ہے۔ یہ ٹرک کرم ابو سالم کراسنگ کے راستے غزہ داخل ہوں گے جہاں غزہ کے لیے روانہ کیے جانے سے قبل قابض صہیونی فوج ان کا معائنہ کرے گی۔

رفح لینڈ کراسنگ پر ایک مصری ذریعہ نے اطلاع دی ہے کہ موبائل ہومز اور انجینئرنگ آلات کی ایک کھیپ اسرائیلی کارم ابو سالم کراسنگ کی طرف روانہ کی ہے تاکہ انہیں غزہ کی پٹی میں داخل ہونے سے پہلے ان کا معائنہ کیا جا سکے۔

العربی الجدید اخبار نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ شیلٹرز لے جانے والے 15 ٹرکوں کو کارم ابو سالم کراسنگ کی طرف جانے کی منظوری ملی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قابض اسرائیل نے تباہ شدہ موبائل گھروں کو کارم ابو سالم کراسنگ میں داخل ہونے کی اجازت دی۔

ذرائع نے بتایا کہ موبائل ہومز کی پہلی کھیپ غزہ کی پٹی میں تباہ شدہ صحت اور خدمات کے اداروں کے لیے ہو گی۔ مصر ،قطر کمیٹی موبائل ہومز اور انجینئرنگ مشینری کے داخلے اور تقسیم کی نگرانی کر رہی ہے۔

قاہرہ نیوز چینل نے کہا کہ ایک بلڈوزر جس میں 15 موبائل گھروں کو پانچ ٹرکوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ آج موبائل ہومز کی پہلی کھیپ کے حصے کے طور پر غزہ کی پٹی میں لایا جائے گا۔

جمعرات کی صبح فلسطینی مزاحمت کاروں نے قاہرہ میں ثالثوں اور قابض اسرائیل کے درمیان طے پانے والے ایک تازہ ترین معاہدے کے تحت چار اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں قابض اسرائیل کے حوالے کیں۔

مختصر لنک:

کاپی