چهارشنبه 30/آوریل/2025

ہلال احمر کا غزہ میں کویتی فیلڈ ہسپتال میں طبی خدمات کی بحالی کا اعلان

جمعرات 20-فروری-2025

غزہ – مرکز اطلاعات فلسطین

فلسطینی ہلال احمر نے غزہ میں کویتی ہلال احمر فیلڈ ہسپتال کے آپریشن اور القدس ہسپتال کی بحالی کا اعلان کیا۔

غزہ میں فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر حیدر القدرہ نے بتایا کہ غزہ کی پٹی میں السرایا سرزمین میں کویتی ہلال احمر فیلڈ ہسپتال کل آج جمعرات 20 فروری صبح 8 بجے سے کام شروع کر دے گا۔

القدرہ کی طرف سے جاری ایک بیان کی نقل مرکزاطلاعات فلسطین کو موصول ہوئی ہے۔ بیان میں مزید کہاگیا ہے کہ آپریشن روم نے کویتی ریڈ کریسنٹ فیلڈ ہسپتال چلانے کا فیصلہ کیا، جسے دس روز قبل خان یونس گورنری سے منتقل کیا گیا تھا۔ اس کے قیام اور لیس کرنے کے عمل میں مریضوں کو وصول کرنے اور ضروری طبی خدمات فراہم کرنے کے لیے تیار کرنے میں کافی دن لگ گئے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ ہسپتال میں ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں 10 بستروں کے علاوہ 54 بستروں پر مشتمل سہولیات ہیں جس میں 8 انتہائی نگہداشت کے بستر اور 6 نرسری بیڈز، دو آپریٹنگ رومز، ایک میڈیکل لیبارٹری اور ایک ایکسرے یونٹ کے علاوہ دیگر سہولیات شامل ہیں۔

ایک متعلقہ سیاق و سباق میں القدرہ نے انکشاف کیا کہ تل الھوا میں القدس ہسپتال کو دوبارہ شروع کرنے کی بھرپور کوششیں کی جا رہی ہیں۔ اس ہسپتال کو بھی قابض فوج کی طرف سے جارحیت کے دوران شدید نقصان پہنچایا گیا۔

انہوں نے کہاکہ "ہم غزہ میں طبی خدمات کو بڑھانے کے لیے کام کررہے ہیں۔ ہمیں درپیش بے پناہ چیلنجوں کے باوجود القدس ہسپتال کو بحال کرنے اور آنے والے دنوں میں اسے جزوی طور پر چلانے کے لیے کام کر رہے ہیں”۔

القدرہ نے وضاحت کی کہ القدس ہسپتال اور کویتی ہسپتال دونوں پولیو ویکسینیشن مہم میں حصہ لیں گے جو ہفتہ 22 فروری کو وزارت صحت، فلسطینی ہلال احمر اور بین الاقوامی تنظیموں کے تعاون سے شروع ہو گی۔

ہلال احمر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے غزہ میں صحت کی صورتحال کو "افسوسناک” قرار دt اور کہا: "ہم تمام دستیاب صلاحیتوں کے ساتھ اپنی طبی سہولیات کو دوبارہ شروع کرنے اور مزید فیلڈ ہسپتال اور میڈیکل پوائنٹس کھولنے کی کوشش کر رہے ہیں، تاکہ مریضوں کی کم سے کم طبی نگہداشت کی ضرورت کو پورا کیا جا سکے”۔

مختصر لنک:

کاپی