بیروت – مرکزاطلاعات فلسطین
ہفتے کی شام لبنان کے جنوب میں جرجوع قصبے کے علاقے اقلیم التفاح میں ایک لبنانی شہری کی گاڑی پر اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں دو افراد شہید اور چار خواتین زخمی ہو گئیں۔
قومی خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی جارحیت اقلیم التفاح کے علاقے میں جرجوع روڈ پر ایک گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دو شہری شہید اور چار خواتین شہری زخمی ہوئیں۔
تفصیلات کے مطابق ہفتے کی شام 7 بج کر 45 منٹ پر دشمن کے ڈرون نے ٹویوٹا کرولا کی جانب گائیڈڈ میزائل داغا، جس کے نتیجے میں اس میں آگ لگ گئی اور اس میں سوار دو شہری شہید ہوگئے۔
اس موقعے پر جائے وقوعہ سے گذرنے والی عرب صالیم قصبے کی تین حقیقی بہنیں یارا، سارہ، لارا ابو کرنیب اور متیٰ موسی بھی زخمی ہوگئیں۔ انہیں علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔