چهارشنبه 30/آوریل/2025

رام اللہ اور نابلس کے دیہاتوں اور قصبوں پر یہودی شرپسندوں کے وسیع پیمانے پر حملے

اتوار 16-فروری-2025

مغربی کنارہ – مرکزاطلاعات فلسطین

غرب اردن کے مختلف شہروں اور دیہاتوں پر قابض اسرائیلی فوج کی فول پروف سکیورٹی میں یہودی آباد کاروں نے فلسطینی شہریوں کے گھروں ، ان کی املاک اور جانوں پر حملے کیے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق آباد کاروں نے ہفتے کی شام رام اللہ کے شمال مغرب میں واقع گاؤں ام صفا پر حملہ کیا اور شہریوں اور ان کے گھروں پر فائرنگ کی، تاہم اس غنڈہ گردی کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوسکی ہے۔

ام صفا گاؤں کو قابض اسرائیلی فوج کے فول پروف تحفظ میں آباد کاروں کے بار بار حملوں کا نشانہ بنایا جاتا ہے، جس میں شہریوں کے گھروں پر حملہ کرنا، ان پر گولیاں چلانا، ان کی املاک پر حملہ کرنا اور بستیوں کی توسیع کے لیے زمین کو بلڈوز کرنا شامل ہے۔

ایک متعلقہ سیاق و سباق میں یہودی آباد کاروں نے نابلس کے جنوب میں جالود گاؤں پر شدید فائرنگ اور ایک مکان کو جلانے کی کوشش کی، جس کی وجہ سے جھڑپیں شروع ہوئیں۔

مغربی کنارے کے دیہاتوں اور قصبوں کے خلاف حال ہی میں قابض افواج کے تحفظ میں آباد کاروں کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

یہ تشدد ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مقامی فلسطینی شہریوں نے آباد کاروں کے حملوں کا مقابلہ کرنے اور دیہاتوں اور قصبوں کے لیے گارڈ کمیٹیاں بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی